ملتان کے لوگوں کو جلد نشترہسپتال فیزٹو کا تحفہ دیں گے،سردار عثمان بزدارکی نشترہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 23:05

ملتان کے لوگوں کو جلد نشترہسپتال فیزٹو کا تحفہ دیں گے،سردار عثمان بزدارکی ..
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ملتان کے لوگوں کو جلد نشترہسپتال فیزٹو کا تحفہ دیں گے، موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور دوائیوں کے معیار اورفراہمی کے حوالے سے خصوصی نظام وضع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشترہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔وزیراعلی نے نشترہسپتال میں بچوں، آنکھوں اور سرجیکل وارڈز کادورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشترہسپتال میں چند دنوں سے زیرعلاج اپنے استاد نذر عباس تونسوی کی بھی عیادت کی۔