اوکاڑہ، شادی شدہ خاتون دوبچیوں سمیت اغوا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:05

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اوکاڑہ سات افراد شادی شدہ خاتون کودوبچیوں سمیت اغواء کرکے لے گئے، بچوں کی عمریںپانچ اور سات سال ہیں،تفصیلات کے مطابق تھانہ بصیر پور کے علاقہ روہیلہ تیجیکا کے رہائشی محمد طفیل ولد علاول کی شادی شدہ بیٹی بلقیس بی بی اور اسکی بیٹیوں پانچ سالہ صدف اور سات سالہ مقدس کو سات ملزمان جاوید طاہر عرف جگا،محمد اقبال وغیرہ زبردستی اغواء کرکے لے گئے،پولیس تھانہ بصیرپور نے محمد طفیل کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔