اوکاڑہ، باپ کا سات سالہ بیٹے پرتشدد، پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش

جمعرات 17 جنوری 2019 23:07

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اوکاڑہ کے علاقہ جی ٹی روڈ بائی پائی کے قریب سگے باپ نے سات سالہ بیٹے کوتشدید کانشانہ بناتے وہئے اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی اسی دوران قرینی پیٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ نے مداخلت کر تے ہوئے ملزم اشرف سکنہ ارشاد ٹائون اوکاڑہ سے بچے کو جلنے سے بچالیا اسی دوران ملزم فرار ہوگیا،ریسکیو1122نے بے ہوش بچے کو طبعی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ڈاکٹر بچے کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں، تھانہ صدر نے ملزم اشرف کوگرفتارکرلیا، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اپنے بیٹے کولاہور بھجواناچاہتاتھا جس کے انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔