کراچی،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسداد ومنشیات سندھ نے شہریوں سے نمبر پلیٹ کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ لئے

محکمہ کی جانب سے نئی رجسٹریشن گاڑیوں کے مالکان سے نمبر پلیٹ کی رقم تو وصول کی جاتی ہے مگررسیدپر ناٹ ایشوکی مہر ثبت کر دی جاتی ہے

جمعرات 17 جنوری 2019 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسداد ومنشیات سندھ نے شہریوں سے نمبر پلیٹ کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ لئے ہیں۔محکمہ کی جانب سے نئی رجسٹریشن گاڑیوں کے مالکان سے نمبر پلیٹ کی رقم تو وصول کی جاتی ہے مگررسیدپر ناٹ ایشوکی مہر ثبت کر دی جاتی ہے نمبر پلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مو ٹر وے پولیس،سندھ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں چلنے والی گاڑیوں کا چلان کیا جاتاہے۔

افسران بالا کی من پسند کمیشن کی وجہ سے کوئی بھی کمپنی ٹینڈر لینے کے لئے تیار نہیں ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن انسداد و منشیات کی جانب سے نیو رجسٹریشن کی جانیوالی گاڑیوں کی فیس میں نمبر پلیٹ کے بھی رقم لی جاتی ہی. اس کے باوجود رسیدپر ناٹ ایشوکی مہر ثبت کر دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی مو ٹر کار ڈیلر ایسو سی ایشن کے سابق صدر اعجاز میمن کے مطابق انہوں نے وزیر اعلی سندھ صوبائی وزیر ایکسایز مکیش کمارچاولہ سیکٹری ایکسائز ،ڈی جی ایکسائز سمیت تمام افسران سے اس مسئلہ پر متعدد بار بات کی گئی ہے، اس کے باوجود پانچ سال سے کسٹمر نمبر پلیٹ سے محروم ہیں،جس سے گاڑیوں کی خریدو فروخت کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ہر سال نمبر پلٹ بنا نے والی کمپنیوں کا ٹینڈر اخبارات میں جاری کر دیا جاتاہے،مگر اب تک کوئی بھی کمپنی نمبر پلیٹ بنانے کے لیے تیار نہیں ہوئی ہے۔ جس کی اہم وجہ افسران بالا کی من پسند کمیشن ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سوک سینٹر پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کا عملہ من پسند افراد کو ٹینڈر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔زرائع کاکہنا ہے کہ سابقہ کمپنی کے مالک کے لاکھوں روپے کے واجبات محکمہ ایکسائز پرواجب الا دا ہیں۔

ان معاملات کو دیکھ کر کوئی بھی کمپنی محکمہ ایکسائز کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضا مند نہیں ہوتی ہی.کراچی ٹرانسپورٹ الائنس کے چئرمین نثار حسین جعفری کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ بھی گزشتہ آٹھ سالوں سے نہیں مل رہی ہے۔جبکہ سیکٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز کو باور کرانے کے لیے متعد بار خط ارسال کیا جا چکا ہے اس کے باوجود محکمے کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب مو صول نہیں ہوا.نمبر پلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مو ٹر وے پولیس،سندھ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں چلنے والی گاڑیوں کا چلان کیا جاتاہی.کراچی ٹرانسپورٹ الائنس اور کار ڈیلر ایسو سی ایشن کی جانب سے وزیر اعلی سندھ اور آجی سندھ سے اپیل ہے کہ نئی نمبر پلیٹ جلد جاری کرنے کی ہدایت دی جائے، اور محکمہ پولیس کی جانب سے ناٹ ایشو کی جانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جوئی کو معطل کیا جائے۔