جمعیت علماء اسلام کا پارٹی الیکشن اور رکن سازی کے حوالے سے اجلاس

چاروں صوبوں کے نظماء نے رپو رٹس پیش کیں، قائدین کا رکنیت سازی پر اطمیناں کا اظہار

جمعرات 17 جنوری 2019 23:10

اسلام آباد +کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم انتخابات علامہ راشدمحمودسومرو کی صدارت میںپارٹی الیکشن اور رکن سازی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں جماعت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین نے شمولیت کی اس موقع پر چاروں صوبوں بشمول فاٹا گلگت اور اسلام آباد کے نظماء نے انتخابات کے حوالے سے اپنی رپو رٹس پیش کی جس پر قائدین نے اب تک ہونے والی رکنیت سازی پر اطمیناں کا اظہار کیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ دن بعد رکنیت سازی کا مرحلہ اختتام ہو گا اور اگلے ماہ سے باقاعدہ تنظیم سازی کا آغاز کیاجائے گاجس میں پہلے مرحلہ میں یونٹوں اور تحصیلوں میں باقاعدہ الیکشن کے ذریعے تنظیمی نظم قائم کیاجائے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں اضلاع اور صوبوں کے الیکشن اور آخری مرحلہ میں مرکزی جماعت کے الیکشن منعقد ہونگے ایک اندازہ کے مطابق رکنیت سازی پچاس لاکھ سے تجاوز کرجائے گی پاکستان کی پہلی واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جس میں باقاعدہ یونین کونسل کی سطح تک نہ صرف ممبر سازی کی جاتی ہے بلکہ یونٹ ،تحصیل ،ضلع، صوبہ اور مرکز میں باقاعدہ الیکشن کے ذریعے عہدیداروںکاانتخاب کیا جاتا ہے ۔