حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے،ڈپٹی کمشنرلیہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:16

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے، ساڑھے چار کروڑ روپے لاگت سے نوتعمیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنربابربشیر نے نوتعمیرایجوکیشن کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر کہی۔سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی ،ایکسین بلڈنگ چوہدری سلیم،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبداللہ عمر دائود بزدار،اللہ ڈتہ احمدانی،ڈی اوتعلیم ذوالفقار سہرانی،احسن فرید،اے ڈی توکل حسین،ریاض حسین میتلا،مہرعبدالمجیدموجودتھے۔