Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں کی نماز جنازہ میں شرکت

مظہر عباس راں پارٹی کا سرمایہ اور ہمارے ساتھی تھے، ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، سردار عثمان بزدار

جمعرات 17 جنوری 2019 23:16

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس ..
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان کے علاقے قادر پور راں میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی، تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں، اہم شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کے بیٹوں اور بھائی سے دلی ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ملک مظہر عباس راں کے انتقال پر سوگوار لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم مظہر عباس راں کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک مظہر عباس راں پارٹی کا سرمایہ اور ہمارے ساتھی تھے اور مرحوم نے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک مظہر عباس راں کے انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات