اپوزیشن کا اتحاد مہنگائی اور حکومتی ناانصافی کے خلاف غریب عوام کی آواز بنے گا‘آصف کرمانی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ اپوزیشن کا اتحاد مہنگائی اور حکومتی ناانصافی کے خلاف غریب عوام کی آواز بنے گا،یہ حکومت نااہل، نالائق اور متکبر ہی نہیں بلکہ ناقابل اعتبار بھی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ غریب عوام کے استحصال کی ھر گز اجازت نہیں دیں گے۔دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں بھی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔