شانگلہ، سرچ آپریشن کے دوران ایک 112 مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد گرفتار

قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، چھ بندوق، سات پستول اور 176 کارتوس اور ایمونیشن برآمد

جمعرات 17 جنوری 2019 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شروع کردہ سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن تیزی سے جاری ہے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے سرچ آپریشن کے دوران ایک 112 مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، چھ بندوق، سات پستول اور 176 کارتوس ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ایک کلو چھ سو گرام چرس کیپسول بھی برآمد کئے گئے ہیں ادھر بشام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرکے ان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر شانگلہ نے ڈی ایس پی بشام محمد زمان کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس حکام منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کرکے قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ڈی ایس پی بشام محمد زمان کی زیر قیادت ایس ایچ او چکیسر محمد افضل نے اپنی دیگر نفری پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش آدم خان ولد عدالت خان سکنہ چکیسر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر دیا اور مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے مزید واضح کیا ہے کہ چھاپہ مار کاروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک معاشرے سے اس غلیظ اور مکروہ دھندے کا خاتمہ نہ ہو جائے انہوں نے کہا ہے کہ عوام شانگلہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنے بچوں کی مستقبل کو تابناک بنائیں انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور سدباب کیلئے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے عوامی تعاون کے بغیر پولیس جوان بھی ادھورے ہیں کیونکہ پولیس اور عوام ایک ہی درخت کی ٹہنیاں اور پتے ہیں یا ایک پل کے دو ستون یا گاڑی کے دو پہیئے ہیں اس نسبت سے عوام کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کی امید ہے عوام مشکوک سرگرمیوں سے متعلق پولیس کو بروقت اطلاع دے کر اپنی آنے والی نسلوں کی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :