Live Updates

وزیرِ اعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات، قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ پیش

جمعرات 17 جنوری 2019 23:25

وزیرِ اعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں ((سابقہ فاٹا)) سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی نے جمعرات کے روز وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

وفد میں ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، منیر خان اورکزئی، جواد حسین، محسن جاوید، محمد جمال الدین، محمد علی اور عبد الشکور شامل، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِبرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے ۔

وفد کی جانب سے قبائلی علاقہ جات کے نمائندگان کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ پیش کیا گیا۔ وفد کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں قبائلی علاقہ جات کے لئے بالترتیب بارہ اور چوبیس نشستیں کی جائیں اور اس سلسلے میں مطلوبہ کاروائی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کرکے اقدامات کئے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات