آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر کی ملاقات

سیکیورٹی امور افغانستان میںامن اور مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال

جمعرات 17 جنوری 2019 23:32

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر کی ملاقات میںسیکیورٹی امور افغانستان میںامن اور مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر نے ملاقات کی جس میں ان راہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی وفد نے امن عمل کے لئے پاکستان کو کوششوں کو سراہا ملاقات میںا مریکی صدر کی نائب معاون خصوصی لیزا کرٹس اور امریکی ناظم الامور بھی موجود تھے اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میںامن پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان خطے میں امن واستحکام کی کوششیں جاری رکھے گا۔