ڈیرہ مراد جمالی ، کلرک براردی حکومتی مشنری کا اہم پرزہ ہونے کے باوجود اپنے مسائل سے دو چار ہیں، داد محمد بلوچ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:32

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) ایپکا بلوچستان کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ صوبائی جنرل سیکریڑی عبداللہ صافی بابو اصغر علی بنگلزئی ڈویژنل صدر نصیرآباد خادم حسین ڈومکی ضلعی جنرل سیکریڑی شفقت اللہ رند نے کہاکہ کلرک براردی حکومتی مشنری کا اہم پرزہ ہونے کے باوجود اپنے مسائل سے دو چار ہیں مختلف لائونسز نہ ہونے کے برابر دینے کی وجہ سے کلرک برادری قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں موجودہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آنے والا منی بجٹ عوام ملازمین پر پیڑول بم گرانے کے مترادف ثابت ہو گا منی بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر کلرک براردی احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالا ت اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کلرکوں سمیت دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے بلوچستان میں کلرک براردی کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کی مذمت کرتے ہیں نصیرآباد میں دو دو جعفرآباد جھل مگسی میں ایک ایک صوبائی وزیر ہونے کے باوجود ملازمین کا بس کا تقاضہ ایپکا کی قیادت سے کرنا قابل مذمت اقدام ہے منتخب نمائندوں کو کلرک برادری کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیئے جس طرح پشین کے منتخب نمائندوں نے کلرک اور ملازمین کیلئے سرکاری بسیں فراہم کی ہیں اگر نہیں دیئے بلوچستان کے کلرک برادری چندہ کرکے بسیں خریدیں گے اور کہاکہ بلوچستان میں بیوروکریسی جان بوجھ کر کلرکوں کے پرو موشن نہیں کر رہے ہیں جن کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور کہاکہ نصیرآباد میں کلرک کالونی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ فوری ایکشن لیں قبضہ کی گئی زمین فوری واہ گزار کی جائے ۔