ڈائریکٹرآپریشن ریسکیو1122کا کوہاٹ دفترکادورہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشن (ریسکیو 1122) خیبر پختونخوا حسن داد نے ریسکیو کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں ایمرجنسی آفیسر نور الامین خٹک نے انہیں بریفنگ دی ۔ انہوں نے کنٹرول روم،سٹیشن،آپریشنل گاڑیوں اور آلات کا معائینہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے ریسکیو 1122 کوہاٹ کے KDA سٹیشن کے لیے لینڈ کا بھی وزٹ کیا اور اس موقع پر کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکار نامساعد حالات کے باوجود عوام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ریسکیو انتظامیہ عوام کے ساتھ ساتھ اپنے اہلکاروں کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اگر اس ضمن میں کسی بھی قسم کے مسائل درپیش آئیں تو وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر آپریشن نے کہا کہ ریسکیو اہلکار نہ صرف عوام کو ایمرجنسیز کے دوران سہولیات فراہم کرر ہی ہے بلکہ ان کے بچاؤ کیلئے تربیت بھی فراہم کررہی ہیںجس سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر عارف مروت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :