خیبر پختونخوا ایجوکیشن امپلائز فائونڈیشن بل ایکٹ کے طورپرشائع

جمعرات 17 جنوری 2019 23:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا ایجوکیشن امپلائز فائونڈیشن بل 2018کو صوبائی اسمبلی سے پاس ہونے اور گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کے صوبائی لجسلیچر کے ایک ایکٹ کے طور پر شائع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلا ن یہاں صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔