ساوتھ افریقن کرکٹر جے پی ڈومنی کا خصوصی ویڈیو پیغام

مجھے یقین ہے ڈی ویلیئرز کا آنا بھی کافی خوش آیندہوگا۔امید ہے اسلام آباد یونائیٹڈ پھر پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 21:03

ساوتھ افریقن کرکٹر جے پی ڈومنی کا خصوصی ویڈیو پیغام
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 جنوری 2019ء) :جے پی ڈومینی نے پاکستانیوں نے کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام میں پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو یادگار تجربہ قرار دے دیا۔جے پی ڈومینی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے ڈی ویلیئرز کا آنا بھی کافی خوش آیندہوگا۔امید ہے اسلام آباد یونائیٹڈ پھر پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی۔ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک مرتبہ پھر آباد ہونے لگے ہیں۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے نے پاکستان سے بین الاقوامی کھیلوں کو دور کردیا تھا تاہم جب سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے تب سے بین الاقوامی کھیلیں آہستہ آہستہ ایک بار پھر پاکستان کے میدانوں کا رخ کر رہی ہیں اور بلاشبہ اس میں سب سے زیادہ کریڈٹ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو جاتا ہے جس نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کا حوصلہ دیا۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ پہلے رنگ کے نامور پہلوان کراچی آئے تھے اور پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد نے بھی اس معاملے میں کافی مدد کی ہے۔کچھ روز قبل برازیلین فٹبالر کاکا اور فیگو بھی پاکستان کے دورے پر آئے جہاں انہیں بے انتہا پیار ملا اور جب دونوں اسٹار فٹبالر لاہور پہنچے تو لاہوریوں نے اپنی روایتی زندہ دلی سے بین الاقوامی ستاروں کا استقبال کیا ۔

اس طرح کے موقعوں سے پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے میں مدد مل رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے لیے پاکستان آنے کوتیار ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق ساوتھ افریقن کھلاڑی جے پی ڈومینی نے پاکستانیوں کے لیے خاص ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔جے پی ڈومینی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کھیلنا یادگار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنا اعزاز کی بات تھی جبکہ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین سا تھا۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر ہرکوئی خوش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے ڈی ویلیئرز کا آنا بھی کافی خوش آیندہوگا۔امید ہے اسلام آباد یونائیٹڈ پھر پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی۔