وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر ناصر حسین ڈار کا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:36

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) آزادکشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے جمعرات کے روز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی بشیر احمد چوہدری نے محکمانہ بریفنگ دی ۔اس موقع پروزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر کے مختلف سیکشنز کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین ڈار نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔

انہوں نے کہاکہ اوور لوڈنگ کے خاتمے اور مسافروں کو سہولیات دینے اور ان کی عزت نفس کا خاص خیال رکھے جانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ملازمین محنت لگن اور دیانتداری سے کام کریں ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چوہدری ثاقب نے بھی وزیر ٹرانسپورٹ کو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بارے میں جاری ترقیاتی سکیم کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :