یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا ، سیکرٹری کشمیر سیل و جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:36

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سیکرٹری کشمیر سیل و جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا، اس سلسلہ میں مظفرآباد اور اسلام آباد میں کلچرل و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور سٹالز لگائے جائیں گے۔ریاستی فنکاروں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو ثقافتی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یو م یکجہتی کشمیر کی ثقافتی تقریبات کے حوالہ سے پاک کشمیر آرٹس اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر شہزاد لولابی اور رستم چارلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھرپور کلچرل سرگرمیوں کے زریعے تحریک آزادی اور کشمیر کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔جبکہ نئی نسل کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے اور اقوام عالم کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کیلئے مخصوص سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا، ان تقریبات میں میڈیا کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کیساتھ میڈیا اور ثقافتی محاظ پر کشمیر ایشوز کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :