ڈیوٹی میں اضافہ، موبائل فونز کی قیمتیں 20 ہزار روپے تک بڑھنے کا امکان

جمعرات 17 جنوری 2019 23:42

ڈیوٹی میں اضافہ، موبائل فونز کی قیمتیں 20 ہزار روپے تک بڑھنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) حکومت کی جانب سے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھانے کے باعث موبائل فونز کی قیمتو ں میں 20ہزار روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے موبائل فونز پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 44 سے 52 فیصد تک کردی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز، جی ایس ٹی، لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔اس کے علاوہ استعمال شدہ فونز کی درآمد پر ٹائپ اپرول کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان نے کہاہے کہ حکومتی فیصلے سے موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :