ایمریٹس ائیرلائن کا پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:42

ایمریٹس ائیرلائن کا پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایمر یٹس ایئر لائن نے پاکستان کیلئے ہفتہ وار پروازیں 40 سے بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت ایمریٹس ائیرلائن کی پاکستان کے مختلف شہروں میں ہفتہ وار 70پروازیں آتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب دبئی کی بجٹ ائیرلائن فلائی دبئی ٹرمینل ٹو سے پاکستان کیلئے پروازیں چلائیگی ،ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اب تک پاکستان کیلئے پروازیں کم کرنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیرلائن کی پروازیں کم کرنے کی وجہ پاکستان کیلئے جرمنی اور برطانیہ کا پروازیں شروع کرنے کا اعلان ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اپریل سے دبئی ائیرپورٹ کے رن وے کی مرمت کا کام شروع ہوگیا ہے اور رن وے کا بڑا حصہ 45 دن کیلئے بند رہے گا، پاکستان کی ائیرلائنز اب شارجہ یا دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ سے آپریٹ کریں گی۔پی آئی آے نے بھی دبئی کے بجائے شارجہ سے پاکستان کے چھوٹے شہروں کیلئے پروازیں شروع کی ہیں۔ اماراتی ائیرلائن امریکا کیلئے بھی چند فلائٹس کی تعداد کم کررہی ہے۔