کڈنی سینٹر کیلئے آلات اور مشینری کی خریداری ودیگر میں خوردبرد،

نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) کڈنی سینٹر کیلئے آلات اور مشینری کی خریداری ودیگر میں خوردبرد، نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق سیکرٹری لیبر /چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ کوئٹہ خواجہ محمد صدیق اکبر ،سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈز بلوچستان ممتاز علی خان ،صوبائی نمائندہ/سابق ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی ،سابق اکائونٹ آفیسر ورکرز ویلفیئر بورڈ منظوراحمد ،سابق ڈائریکٹرورکس ورکر زویلفیئر بورڈ منگراج ،کنسلٹنٹ ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد اسحاق ،خان انٹرپرائزز کوئٹہ کے ڈاکٹر اخترحمید اور محکم انٹرنیشنل لاہور کے محمد یاسین زاہد کیخلاف احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منور احمد شاہوانی کی عدالت میں ریفرنس جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس نمبرمیں نامزد ملزمان پر کڈنی سینٹر کیلئے مشینری کی خریداری ودیگر کی مد میں قومی خزانے کو 54,553,774روپے نقصان پہنچانے کاالزام ہے۔