سردار شاہ کا محکمہ تعلیم کے آفیسز کا دورہ، عوامی شکایات پر افسران کو ڈانٹ
وزیر تعلیم کے احکامات پر چوکیداروں سمیت نچلے گریڈز کے 174 ملازمین کی بند آئی ڈیز کھول دی گئیں
جمعرات 17 جنوری 2019 23:42
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے لوگوں کے مسائل خود سنی, ان کی درخواستوں پر کھڑے کھڑے احکامات لکھتے رہے اور دستخط کرتے رہے جس پر وہاں موجود پریشان سائلین و درخواست گذاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
وزیر تعلیم سردار شاہ نے عوامی شکایات پر افسران کو ڈانٹتے ہوئے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ لوگوں نے وزیر تعلیم کو اپنے بیچ پاکر انکے ساتھ سیلفیاں نکلوائیں اور انکے اس طرح عوامی اسٹائل میں کام کرنے کی تعریف کی۔ وزیر تعلیم سردار شاہ نے آئی ٹی، فنانشل اسسٹنٹس، جی ٹو، تھری فور سمیت تمام سیکشنز کا معائنہ کیا اور فوتی کوٹہ کے سیکشن افسر کی کارکردگی پر انھیں شاباس دی۔انھوں نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ فوت ہونے والے ملازمین کے ورثا کو کیوں رلایا جارہا ہے، سردار شاہ اس موقع پر سیکریٹری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا فوتی ملازمین کی بیواہوں کی فنانشل اسسٹنٹس کے مقدمات کا بیک لاگ فوری طور پر حل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ میں جب پہلے آیا تھا تو فوتی کوٹہ سیکشن میں 1300 کیسز زیرالتوا تھے لیکن اب 1060 فوتی کوٹہ آرڈرز نکل چکے ہیں۔ جوکہ اس سیکشن کی اچھی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے آئی ٹی سیکشن کے شاہد ابڑو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی کہ نچلے گریڈز کے ملازمین کی آئی ڈیز تاحال کیوں بند ہیں، باخصوص 174 نان ٹیچنگ ملازمین کی آئی ڈیز تصدیق ہونے باوجود بھی بند ہیں۔ انھوں نے سیکریٹری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فورا ایکشن لیں اور بند آئی ڈیز کھلواکر مجھے رپورٹ کریں۔ جس پر سیکریٹری نے اپنے عملے سے تفصیلات لیتے دو گھنٹے میں مذکورہ آئی ڈیز کھول دیں۔ بعد ازاں وزیر تعلیم نے سیکریٹریٹ میں قائم انتظار گاہ میں بیٹھے ہوئے عام لوگوں سے درخواستیں بھی وصول کیں اور موقع پر انکی درخواستوں پر اپنے احکامات لکھ کر متعلقہ افسر کو اس پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات کی۔مزید قومی خبریں
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہورپولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیرنگرانی موٹرسائیکل سواروں میں خونی ڈورسے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرزکی مفت تقسیم
-
لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
-
گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے،رپورٹ
-
واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
-
پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان
-
این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی گئی
-
وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.