پاکستان بزنس فورم کے وفد کا الخدمت آغوش ہوم کا دورہ،منصوبے کی تعریف اور تعمیرات کی مد میں عطیہ کا اعلان

جمعرات 17 جنوری 2019 23:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان بزنس فورم کے وفد کا الخدمت آغوش ہوم کا دورہ،منصوبے کی تعریف اور تعمیرات کی مد میں عطیہ کا اعلان۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیر اہتمام ضلع مٹیاری ہالا میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے زیرتعمیر منصوبے کا پاکستان بزنس فورم کے صدر شکیل ہاشمی ،جنرل سیکریٹری عرفان اللہ والا، عامر سلمان اور سید محمد یونس پر مشتمل وفد نے دورہ کیا، اس موقع پر شکیل ہاشمی نے منصوبے کی تعمیر کے لیے 5لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور بزنس کمیونٹی سے بھی تعاون کروانے کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ یتیم کی کفالت خاص کر معیاری تعلیم و تربیت ،خوراک رہائش کی فراہمی نبی مہربان ؐ کی قربت اور بڑے اجر کا باعث ہے، الخدمت کی منظم اور بے لوث فلاحی سرگرمیوں سے اہل خیر حضرات اچھی طرح واقف ہیں اسی لیے اس پر اعتماد بھی کرتے ہیں، نائب صدر الخدمت سندھ سید محمد یونس نے وفد کو الخدمت آغوش ہوم کی تعمیر اور یہاں مہیا کی کی جانے والی سہولتوں سے متعلق وفد کو بتا یا کہ 2ایکڑ رقبے پرآغوش ہوم میں 28 کمرے تعمیر کیے جائیں گے جہاں سندھ بھر سے 200بے سہارا یتیم بچوں کو میرٹ کی بنیادپرداخل کیا جائے گا، بچوں کے لیے معیاری تعلیم، رہائش، طعام، کھیل کود اور ہم نصابی سرگرمیاںیتیم خانے کے تصور کر بدل کررکھ دیں گی، منصوبے کی تعمیر کا تخمینہ 7کروڑ26لاکھ روپے لگایاگیا ہے، منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے باقی 4مراحل 2برس میں مکمل ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :