Live Updates

یہ الٹا لٹک جائیں تب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی

۔کوئی برادر ملک ترس کھا کر چار پیسے لگا دے تو ٹھیک ورنہ ان لوگوں کی حرکتیں سب کچھ گنوا دیں گی،حسن نثار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 21:39

یہ الٹا لٹک جائیں تب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 جنوری 2018ء) :معروف تجزیہ کار حسن نثار نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی ساری زندگی داو پر لگ چکی ہے۔یہ جو ماجھے ساجھے اکٹھے ہو گئے ہیں انکا کیا ہے ۔ان میں سے کوئی 2 پارٹیاں پھر کے آیا ہے اور کوئی 4 پارٹیوں کی خاک چھان آیا ہے ،انکا کیا ہے یہ تو کل کو کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے۔

اسٹیک ہولڈر صرف اور صرف عمران خان ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایک پوری تاریخ ہے اور وہ بیک وقت خوش نصیب بھی ہیں اور بد نصیب بھی۔وہ ایک وقت میں گمنام کرکٹر تھا پھر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔پھر شوکت خانم آیا،اسکی زندگی تو کامیابیوں سے بھری پڑی ہے،۔اس نے ایک مری ہوئی پارٹی میں زندگی کی لہر دوڑا دی۔

(جاری ہے)

وہ ایک ماضی رکھتا ہے۔

عمران خان کی ساری فتوحات لوگ بھول جائیں گے۔دس بیس سال بعد ہم ہوں نہ ہوں لوگ برے الفاظ میں عمران خان کے دور کو یاد کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ان للوں پنجووں کا کیا ہے۔عمران خان کی ساری زنندگی کی محنت داو پر لگ چکی ہے۔یہ فائنل روانڈ بڑے اہم ہوتے ہیں انہوں نے نپولین واٹر لو اور یلدرم جیسے بڑے ناموں کے ماتھے پر کلنک لگا دئیے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ کامن سینس بھی استعمال نہیں کررہے۔یہ یاد رکھیں کہ یہ الٹا لٹک جائیں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔کوئی برادر ملک ترس کھا کر چار پیسے لگا دے تو ٹھیک ورنہ ان لوگوں کی حرکتیں سب کچھ گنوا دیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات