سروس ٹربیونل میں سیکرٹری صوبائی اسمبلی تعیناتی فیصلے کے خلاف رٹ دائر

جمعرات 17 جنوری 2019 23:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سروس ٹربیونل میں سیکرٹری صوبائی اسمبلی تعیناتی فیصلے کے خلاف رٹ دائر کردی گئی رٹ ایڈوکیٹ علی عظیم آفریدی نے کی ہے جس میں موقف اپنایاگیاہے کہ سیکرٹری صوبائی اسمبلی نصر اللہ کی تقرری کو عدالت نے کالعدم قراردے کر کفایت اللہ آفریدی کو سیکرٹری کے عہدے پر کام کرنے کا حکم دیا تھا ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا اسکے باوجود نصراللہ عہدے پہ کام کررہے ہیںسابق سپیکر صوبائی اسمبلی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرکے میرٹ کے خلاف نصر اللہ خٹک کو سیکرٹری لگایا تھادرخواست میں عدالتی فیصلہ نہ ماننے کا نوٹس لینے کی استدعاکی گئی ہے۔