پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا سالانہ بجٹ منظور

جمعرات 17 جنوری 2019 23:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا سالانہ بجٹ19 -2018 جنرل باڈی سے جمعرات کی شب منظور کرا لیا گیا ہے جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹاکے صدر ڈاکٹر فضل ناصر نے جنرل باڈی کا سینتیس لاکھ کا بجٹ پاس کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اس موقع پر نئی اسامیوں ، ورک لوڈ اور ہاؤس ریکوزیشن اور ہاؤس سبسڈی پر انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کاعزم ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے باہر ممالک سے پی ایچ ڈی کامیابی سے کرنے پر الیکٹرانکس کے ڈاکٹر انور خان ، ڈاکٹر صدیق اکبر ،شعبہ سیاسیات کے ڈاکٹر عامر رضا اورجرنلزم کے ڈاکٹر عرفان اشرف کو خصوصی مبارکباد دی۔ انھوں نے امجد کو کیمبرج میں پیپر پیش کرنے کو بھی خوب سراہا۔انھوں نے اساتزہ برادری کیلئے ڈے کیئر سنٹر کے بندوبست کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ موجودہ انتظامیہ اور اساتزہ کی جانب سے سکولز اور کالجز کی اصلاحات کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم دہرایا۔

اجلاس میں اساتذہ کے درمیاں ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا گیا اور اساتذہ کے درمیان تنازعات کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرائی گئی۔یاد رہے ، پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر تیسری مرتبہ پیوٹا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :