پشاورپولیس نے شہریوں سے موبائل فون اور دیگر اشیاء چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پشاورپولیس نے گنجان آباد علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون اور دیگر اشیاء چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دوران انٹاروگیشن راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جس کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا سعید الرحمن ولد عبدالرحمن سکنہ سرسید کالونی نے تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ توحید کالونی روڈ پر کسی نامعلوم مسلح ملزم نے اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ،ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گلبہار زنیر احمد چیمہ اور ایس ایچ او تھانہ پھندو عرفان اللہ خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے راہزنی میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ،اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او عرفان اللہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے بیانات قلمبند کئے جبکہ تفتیش جاری رکھتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوا، گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پھندو عرفان اللہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرمان ولد عطاء محمد سکنہ اخون آباد کو گرفتار کر لیا جس نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اسلحہ کی نوک پر معصوم شہری سے موبائل فون چھیننے کا اعتراف کرتے ہوئے راہزنی کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کرلیا ہے جس کی نشاندہی پر ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :