کولمبیا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کار بم دھماکہ،8 افراد ہلاک،30 زخمی ہوگئے

جمعرات 17 جنوری 2019 23:51

کولمبیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پولیس سکول کے باہر کار بم حملے میں 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پولیس سکول کے باہر کار بم حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بگوٹا کے میئر کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ جنرل سینٹینڈر پولیس اکیڈمی کے باہر ہوا۔

میئر انرک پینالوسا نے دھماکے میں 5 افراد کی ہلاکت اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ کولمبیا میں بائیں بازو کی نیشنل لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے باغی قدامت پسند صدر ایون ڈک سے اختلاف کے باعث اکثر پولیس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔