جامعہ سندھ جامشورو اور ڈیری سائنس پارک پشاور کے درمیان بایو رسک کے خطروں سے بچائو کے لیے انتہائی اہم یادداشت نامے پر دستخط کر دیئے گئے

جمعرات 17 جنوری 2019 23:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) جامعہ سندھ جامشورو اور ڈیری سائنس پارک پشاور کے درمیان بایو رسک کے خطروں سے بچائو کے لیے انتہائی اہم یادداشت نامے پر دستخط کر دیئے گئے، وائس چانسلر آفس میں منعقدہ تقریب میںشیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور ڈیری سائنس پارک پشاور کے چیف پیٹرن پروفیسر ڈاکٹر محمد سبحان قریشی نے یادداشت نامے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت جامعہ سندھ جامشورو اور ڈیری سائنس پارک پشاور باہمی تعاون سے جانوروں کے جراثیموں اور کھانے پینے کی اشیاء کے صحت پر ہونے والے مضر اثرات سے بچائو کے لیے آگاہی پروگرامز، ٹریننگ ورکشاپس، لیکچر پروگرامز منعقد کرانے، حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں پالیسیاں جوڑنے اور تحقیق کو فروغ دینے سمیت متعلقہ معاملات پر مشترکہ کوششیں کریں گے، جامعہ سندھ کے آئی ایس او سیل کے انچارج ڈاکٹر امیر علی ابڑو اور اورک کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحت نورین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :