دادو کینال میں پھنسی بلائنڈ ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) لاڑکانہ کے علاقے موہنجودڑو کے قریب دادو کینال میں پھنسی بلائنڈ ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹڑی ریگولیٹر کے پاس ڈولفن کئی دنوں سے پانی میں پھنسی ہوئی تھی جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے نایاب ڈولفن کو ریسکیو کرکے زندہ حالت میں باہر نکالا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ریسکیو کی گئی ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑا جائے گا۔ دوسری جانب بلائنڈ ڈولفن کی موجودگی پر علاقے کے سینکڑوں لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے بلائینڈ ڈولفن کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :