Live Updates

وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں

وزیرا علیٰ محمود خان کو کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی ، وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 23:21

وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ کے پی کی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ محمود خان کو کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی اور وزیر اعظم عمران خان ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد کے پی کی وزارت اعلیٰ کے لیئے مناسب امیدوار کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ تھا۔

تاہم کافی تاخیر سے محمود خان کا نام سامنے آیا۔کے پی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر کافی اختلاف بھی نظر آیا اور پارٹی میں گروپنگ بھی کی گئی۔وزارت اعلٰی کے لیے محمود خان کا نام سامنے آنے کے باوجود یہ کہا گیا کہ ان ایک مخصوص مدت کے لیے وزیر اعلیٰ بنایا جارہا ہے اور جلد ہی انکو تبدیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حال ہی میں بھی کچھ افواہیں اڑائی گئیں کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو تبدیل کیا جارہا ہے تاہم صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ کے پی کی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

۔انکا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ محمود خان کو کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔گورنرہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کی کارکردگی پرکوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاروں وزراے اعلیٰ میں محمود خان کی پرفارمنس بہتر ہے اور وزیراعظم ہمیشہ ملاقات میں محمود خان کی تعریف کرتے ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ حکومت کی کارکردگی سے خائف ہیں،اس لیے اس طرح کی خبریں اڑاتے ہیں۔
                                                                                             
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات