متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کیلئے موجودہ پیکج بہترین ہے، صدر عطاء اللہ ، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالصادق و کمیٹی کے دیگر ارکان

جمعرات 17 جنوری 2019 23:58

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے صدر عطاء اللہ ، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالصادق و کمیٹی کے دیگر اراکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کیلئے موجودہ پیکج بہترین ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ سمیت صوبائی حکومت ، ایف سی این اے ، چیف سیکرٹری اور کمشنر دیامر استور ڈویڑن رحمان شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ دیامر بھاشہ ڈیم عملدرآمد کمیٹی اسی پیکج کو اس کے روح کے ساتھ عمل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انشائ اللہ اس پیکج پر عملدرآمد کے بعد متاثرین 2015 کیلئے بھی سپیشل پیکج کیلئے جدوجہد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ نے جس انداز میں صرف دو ماہ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جس تاریخی پیکج کو تیار کیا ہے وہ تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ کی جرات ، بہادری اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :