راولپنڈی، بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میںبلااشتعال فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میںبلااشتعال فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیںپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے جمعرات کے شپ کھوئی رٹہ سیکٹر میںفائرنگ کر کے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث شہری محمد مشتاق زخمی ہوگیا پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے۔