اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر قمر اللہ چوہدری کا سینئر رپورٹر محترمہ فرحت شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 18 جنوری 2019 00:10

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ آف پاکستان( اے پی پی)کے منیجنگ ڈائریکٹر قمر اللہ چوہدری نے اے پی پی حیدرآبادکی سینئر رپورٹر محترمہ فرحت شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ان کی جانب سے اے پی پی حیدرآباد کے بیورو چیف جاوید نثار چنہ اور اراکین عبدالستار قریشی اور محمد شاہد شیخ نے مرحومہ کی قبر پرپھولوں کی چادر بھی چڑھائی محترمہ فرحت شیخ کے انتقال پر اے پی پی اسلام آباد اور اے پی پی سندھ ایمپلائز یونینوں نے بھی گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومہ کے لیے دعائے بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :