سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کی دوبارہ گنتی میں بند بیگز کی ٹمپرنگ کے انکشاف کے بعد علاقہ کے 20 پولنگ اسٹیشن پر 2 فروری کو ری پولنگ ہو گی

جمعہ 18 جنوری 2019 11:30

سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کی دوبارہ گنتی میں بند بیگز ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کی دوبارہ گنتی میں بند بیگز کی ٹمپرنگ کے انکشاف کے بعد علاقہ کے 20 پولنگ اسٹیشن پر 2 فروری کو ری پولنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جس کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ کی درخواست پر سپریم کورٹ کے احکامات پر ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج عبدالجبار نے دوبارہ گنتی کو عمل کیا تو پانچ غنی بیگوں کی سیلیں تبدیل کر کے 20 بیگز کے ووٹوں میں ٹمپرنگ سامنے آئی تو معاملہ چیف الیکشن کمشنر کو بجھوا دیا گیا۔

جس کے تحت حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ 2 فروری کو پولنگ ہو گی۔ان پولنگ اسٹیشنز میں چک 154 شمالی،چک 155 شمالی۔چک 128 کلیاراں والا،چک 144/145 شمس آباد،بھیڑ چک،چک 129 شمالی،چک 141 موچیانوالہ،چک 134 میڑانوالہ،چک 131 ماجھی،چک 139/140 شمالی،چک 121 جنوبی پٹھانوالہ،چک 127 جنوبی گروسر،چک 107 شمالی،چک 111 شمالی،چک 123 شمالی،چک 114 شمالی، چک115 شمالی،چک 120 شمالی شامل ہیں۔جہاں پولنگ پلان کو مرتب کر کے انتظامات مکمل کئے جانے رہے ہیں۔