پاکستان کی دو جنگیں لڑنے والے فوجی نے پنشن میں اضافے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
میری پنشن میں اضافہ اور ملٹری اسپتال میں علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 جنوری 2019 12:00
(جاری ہے)
چار سال کے بعد مجھے ریزروز میں بھیج کر 14 روپے کی ماہانہ پینشن پر رکھا گیا۔
جس کے بعد 1971ء میں بھی پاک بھارت جنگ کے دوران مجھے دوبارہ طلب کر کے رنگ پور کے علاقہ میں تعینات کیا گیا۔ تاہم وہ بھارتی فوجیوں کی گرفت میں آگئے اور تین سال تک بھارتی فوج کی قید میں رہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ میں 2 اپریل 1974ء کو وطن واپس آیا اور وطن واپسی پر مجھے ایک اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیکن ایک سال کے بعد 12 جولائی 1975ء کو مجھے جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا۔ 1981ء میں مجھے فرنٹ لائن پر طلب کیا گیا، اور چار دسمبر 1982ء کو مجھے ایک مرتبہ پھر سے ریزروز میں بھیج دیا گیا۔ یاسین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے مجموعی طور پر 10 سال 7 ماہ اور8 دن فوج میں اپنے فرائض انجام دئے، ان کی خدمات کے باوجود انہیں پینشن کے طور پر 1 ہزار 375 روپے ادا کیے جاتے ہیں اور انہیں مفت علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ 72 سالہ یاسین کا کہنا ہے کہ 2018ء میں حکومت نے میری پینشن میں اضافہ کر کے 10 ہزار روپے مقرر تو کی لیکن حکومتی اقدامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس میراز وقاص نے اس کیس کا نوٹس لیا اور اسے سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ انہوں نے وزارت دفاع سمیت دیگر فریقین کو آئندہ تین ہفتوں میں جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کر دی۔واضح رہےکہ ڈیکوریٹڈ فوجی اہلکار وہ فوجی اہلکار ہوتا ہے جسے اس کی بہادری کی بنا پر اعزازات اور تمغات سے نوازا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.