حلقہ این اے۔ 91 سرگودھا۔ 4 کے 20 پولنگ سٹیشنوں پر دو فروری کو دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 18 جنوری 2019 12:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 سرگودھا 4 کے 20 پولنگ سٹیشنوں پر دو فروری کو دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن نمبر 261 سے 270 اور 276 سے 280 کے علاوہ 291 سے 295 تک پولنگ سٹیشنوں پر 20 فروری کو دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولنگ کا عمل 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔