این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے پول ڈے مقرر کردیا

این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول 2 فروری کو ہوگا ،الیکشن کمیشن

جمعہ 18 جنوری 2019 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے پول ڈے مقرر کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول 2 فروری کو ہوگا۔الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی ٹمپرنگ ثابت ہونے پر ری پول کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم نے بیلٹ پیپرز ٹمپرنگ کی تصدیق کی تھی۔

(جاری ہے)

این اے 91 سے ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی 279 ووٹوں کے مارجن سے جیتے تھے۔دوبارہ گنتی کے دوران 2 ہزار بیلٹ پیپرز کے ٹمپرنگ کا انکشاف ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کے لیے پولنگ عملے کی تقرری کر دی۔ریجنل الیکشن کمیشنر سرگودھا خورشید عالم ریٹرننگ افسر مقرر کر دیئے گئے جبکہ ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس الیکشن کمیشن علیم شہاب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کئے گئے ۔