Live Updates

قطر سے تین ارب ڈالر مؤخر ادائیگی کا اعلان متوقع

حماد بن جاسم سے تعلقات کے باعث لیگی دور میں موجودہ قطری حکومت کو ٹف ٹائم دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 جنوری 2019 13:01

قطر سے تین ارب ڈالر مؤخر ادائیگی کا اعلان متوقع
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 جنوری 2018ء) قومی اخبار کے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ قطر کے دوران قطری حکومت کی جانب سے پاکستان کو فروخت کی جانے والی ایل این جی کی قیمت کی ادائیگی میں دو سے تین ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت کا اعلان متوقع ہے۔تحریک انصاف کی حکومت اور قطر کے درمیان تعلقات کی تجدید نو کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کچھ عرصہ قبل دورے قطر کے درمیان بہت اہم پیش رفت ہوئی تھی۔

عمران خان کے دورے قطر کے دوران ایک لاکھ پاکستانیوں کے لیے قطر میں ملازمتوں کے منصوبے کے حوالے سے بھی مزید پیش رفت ہوگی۔قطری حکومت کی جانب سے ملازمتوں کے اعلان کے بعد سے اب تک 32 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت کے لیے ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امیر قطر کو شکار کے لیے جھنگ۔لیہ اور بھکر میں علاقہ مختص کیا گیا ہے اور قطری حکومت خوشاب کے علاقے میں امیر قطر کی رہائش گاہ کی تعمیر کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

جبکہ قطری حکومت لیہ اور بھکر کے علاقوں میں مقامی آبادی کے لئے جذبہ خیر سگالی کے طور پر فلاح و بہبود اور تعلیم۔ اور وسیع پیمانے پر صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے۔اور اس کے حوالے سے جلد ہی قطری حکام پنجاب حکومت کے سینئر عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں موجودہ قطری حکومت کو ٹف ٹائم دیا گیا جس کی وجہ سے سابق قطری  وزیراعظم حماد بن جاسم کے شریف خاندان سے درینہ اور گہرے تعلقات ہیں ۔

قطر میں حماد بن جاسم کو قدر کی موجودہ حکومت کی اپوزیشن قرار  دیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں قطری حکومت کو اس طرح سے ڈیل نہیں کیا گیا جیسا کہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک کو کیا جاتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات