شہباز شریف کا مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پر ایک بار پھر ایوان کی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں،عوام اور مانگے تانگے کا پیسا آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جارہا ہے، عوام کا پیسا کہاں خرچ ہورہا ہے ، عوام کو جاننے کا حق حاصل ہے ، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعہ 18 جنوری 2019 13:30

شہباز شریف کا مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پر ایک بار پھر ایوان کی کمیٹی قائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پر ایک بار پھر ایوان کی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں،عوام اور مانگے تانگے کا پیسا آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جارہا ہے، عوام کا پیسا کہاں خرچ ہورہا ہے ، عوام کو جاننے کا حق حاصل ہے ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں سنگل بڈ پر 309ارب روپے کا پروجیکٹ دیا جارہا ہے ، پیپرا رولز کہتا ہے کہ ایک بڈر ہو تو دوبارہ بڈنگ کرائیں یا مارکیٹ سے چیک کریں کہ آفر مناسب ہے لہٰذا مطالبہ کرتاہوں کہ اس معاملے پر ہاؤس کمیٹی فوری قائم کی جائے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام اور مانگے تانگے کا پیسا آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جارہا ہے، عوام کا پیسا کہاں خرچ ہورہا ہے عوام کو جاننے کا حق ہے ، ہم نے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے۔شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔