Live Updates

سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کے لیے خوشخبری

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کا وظیفہ بڑھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 جنوری 2019 13:41

سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کے لیے خوشخبری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طالبات کا وظیفہ بڑھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو دئے جانے والی وظیفے کی رقم میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اب سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کو سالانہ 15 ہزار روپے ملیں گے۔

سالانہ 15 ہزار روپے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کو ٹرانسپورٹ کی مد میں دئے جائیں گے۔ 15 ہزار روپے کا وظیفہ ماہانہ کی بنیاد پر واؤچرز کے ذریعے طالبات کو ملے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر ہی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کو یہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں یہ وظیفہ پنجاب کے چند اضلاع کے لیے مخصوص تھا۔

(جاری ہے)

لیکن موجودہ حکومت میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یہ وظیفہ پنجاب کے ہر ضلع میں سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کو دیا جائے گا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق وظیفہ دور دراز سے آنے والی طالبات کو دیا جائے گا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن حکام نے دور دراز سے آنے والی طالبات کی نشاندہی کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ یہ ٹیمیں ایک رپورٹ مرتب کریں گی جس میں اس بات کا پتہ چلایا جائے گا کہ لاہور سمیت پنجاب کے ایسے کون سے علاقہ جات ہیں جہاں کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات دور دراز کے علاقہ جات سے آتی ہیں۔ جس کے بعد ان طالبات کو وظیفے فراہم کیے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات