امریکی ائیرپورٹ کا نام باکسر محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے ووٹنگ کے ذریعے یہ فیصلہ کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 جنوری 2019 14:30

امریکی ائیرپورٹ کا نام باکسر محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2019ء) : امریکی ائیرپورٹ کو باکسنگ لیجنڈ محمد علی کےنام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے باکسنگ چیمپئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ائیرپورٹ کا نام پاکسنگ چیمپئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے ووٹنگ کے ذریعے کیا۔

انتظامیہ نے محمد علی کے اہل خانہ سے ان کا نام استعمال کرنے کے لیے بات چیت کا بھی آغاز کردیا ہے۔ لوئی ویل محمد علی کا آبائی شہر ہے جہاں انہیں دفن کیا گیا ۔ میئر گریگ فشر نے کہا محمد علی کو اس شہر پر فخر تھا جس کا مظاہرہ کرنے میں انہوں نے کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا اور ہمیں اس عظیم باکسر پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایئرپورٹ کا نام محمد علی ایئرپورٹ رکھنے کا عمل رواں برس جون تک مکمل کر لیا جائے گا، ٹھیک اسی وقت یہ شہر باکسنگ چیمپئن کے اعزاز میں ’’آئی ایم علی‘‘ فیسٹیول کی میزبانی بھی کرے گا، یہ اقدام عظیم باکسر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے اور اس کا ایک مقصد شہر میں سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے ۔

یاد رہے کہ باکسنگ چیمپئن محمد علی جون 2016ء میں محمد علی گذشتہ جمعے کو ایریزونا کے شہر فینکس میں طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔محمد علی کے جسد خاکی کو امریکی ریاست کینٹکی میں اُن کے آبائی علاقے لوئی ویل پہنچایا گیا جہاں اُن کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمد علی کے نماز جنازہ میں کئی عالمی رہنما، مختلف ممالک کے سربراہان اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :