Live Updates

وزیراعظم کی سی پیک منصوبوں پرکام تیز کرنے کی ہدایت

سی پیک منصوبوں سے سماجی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گئی، منصوبے جلد مکمل کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 جنوری 2019 14:48

وزیراعظم کی سی پیک منصوبوں پرکام تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔ پاک چین تعاون سے زرعی و صنعتی شعبوں کو ترقی ملے گی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے سماجی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گئی اور انھوں نے کہا ہے کہ منصوبے جلد مکمل کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اجلاس میں سی پیک منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ منصوبے کے تحت صنعتی زون ،زرعی سماجی اقتصادی ترقی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو انفراسٹرکچراور گوادر کی ترقی سے متعلق بھی بتایا گیا۔جب کہ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان دنیا کے کئی بڑے ممالک کیلئے پرکشش ترین ملک بن گیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان شروع ہونے والے سی پیک منصوبے میں جہاں دنیا کا امیر ترین اسلامی ملک سعودی عرب شامل ہوگیا ہے، وہی دیگر کئی ممالک بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان ہی ممالک میں ایک ملک قطر بھی ہے۔ قطر نے سی پیک کا حصہ بننے کی باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نے بھی قطر کو مثبت اشارہ دیا ہے۔

قطر سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ قطر پاکستان کے نجی و سرکاری شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی رکھتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور قطر کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے جلد کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔ امکان ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے دوران بڑی پیش رفت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات