پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضوں کی فراہمی جاری

جمعہ 18 جنوری 2019 14:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے بھر پور طریقے سے قرضوں کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے جبکہ امداد باہمی کی تنظیموں کے ذریعے 31جنوری 2019 ء تک 2 ارب50 کروڑ روپے کے زرعی قرضوں کے اجراء کا ہدف مکمل کیاجائیگا تاکہ بے وسائل کاشتکار فصلات ربیع کی بہترین کاشت کو یقینی بنا سکیں نیز اس سلسلہ میں محکمہ امداد باہمی کے تعاون سے تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ قرضے حاصل کرنے کے خواہشمند کاشتکاروں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتا یا کہ اس ضمن میں فیلڈ سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کر نے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ فصلات ربیع کیلئے قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فصلات خریف کیلئے دیئے گئے قرضوں کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوںنے کسان تنظیموں اور متعلقہ افراد کو ہدائت کی کہ وہ اپنے قرضے بر وقت ادا کر دیں تاکہ مستقبل میں بھی انہیںمطلوبہ قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے نیز بینک حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ امداد باہمی کے ساتھ مل کر پرانے اور پھنسے ہوئے قرضہ جات کی زیادہ سے زیادہ وصولی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :