سیاستدانوں، بیورو کریٹس سمیت دیگر شخصیات کی نیب کیخلاف کی درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد خان اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل بنچ 21 جنوری سے مقدمات کی سماعت کریگا

جمعہ 18 جنوری 2019 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس محمد شمیم خان نے سیاستدانوں، بیورو کریٹس سمیت دیگر شخصیات کی نیب کیخلاف کی درخواستوں کی سماعت کیلئے بنچ تحلیل ہونے کے بعد نیا بنچ تشکیل دیدیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 9جنوری کو جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ تشکیل دیا تھامگر ایک ہفتے کے بعد ہی بنچ کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔اب چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے نیا بنچ تشکیل دے دیااور جسٹس علی باقر نجفی کی جگہ جسٹس مرزا وقاص رئوف کو بنچ میں شامل کر دیا گیا۔جسٹس ملک شہزاد خان اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل بنچ 21 جنوری سے مقدمات کی سماعت کریگا۔