فیس بک نے روس سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں اکاؤنٹس اور پیجز بند کردئیے
نیٹ ورک اور اکاؤنٹس چلانے والے افراد نے نیٹو مخالف جذبات اور احتجاجی تحریکوں کے بارے میں پوسٹس کیں،انتظامیہ
جمعہ 18 جنوری 2019 15:10
(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان دونوں کے درمیان باہمی روابط نہیں ملے لیکن دونوں نے صارفین کو ایک ہی طرح ٹارگٹ کر کے غط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق یہ نیٹ ورک اور اکاؤنٹس چلانے والے افراد نے خود کو خبروں کے آزاد ذرائع کے طور پر ظاہر کیا اور نیٹو مخالف جذبات اور احتجاجی تحریکوں کے بارے میں پوسٹس کیں۔نتھانیل گلچر کا مزید کہنا تھا کہ ایک نیٹ ورک 364 پیجز اور اکاؤنٹس پر مشتمل تھا جو ’اسپٹنک‘ ملازمین سے منسلک تھے، خیال رہے کہ اسپٹنک، روس کی سرکاری انگریزی زبان کی نیوز سائٹ ہے جسے سوشل میڈیا پیجز پر تقریباً 7 لاکھ 90 ہزار اکاؤنٹس نے فالو کررکھا ہے۔مذکورہ مشکوک پیج نے فیس بک کو اشتہارات کی مد میں 6 سال کے عرصے میں تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی اور یہ رقم یورو، روبل اور ڈالر کرنسی کی شکل میں دی گئی، اس سلسلے میں سب سے حالیہ اشتہار جنوری میں چلایا گیا تھا۔دوسری جانب اسپٹنک نے فیس بک کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے سراسر سیاسی اور سینسر شپ کا حصہ قرار دیا۔ جاری کیے گئے بیان میں اسپٹنک کا کہنا تھا کہ فیس بک نے اس کے 7 بیورو ا?فسز کے اکاؤنٹس بلاک کردیے جو سابق سویت ریپبلک میں کام کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میڈیا کے بہترین کام پر فیس بک کا یہ ردعمل ہے تو پھر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، ہر چیز واضح ہے لیکن پھر بھی ہمیں امید ہے کہ کامن سینس سے کام لیا جائے۔ادھر امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے فیس بک نے مزید 148 پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس معطل کردیے جس میں 41 انسٹاگرام کے اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔یہ اکاؤنٹس دوسرے نیٹ ورکس کا حصہ تھے جس نے صرف 2018 میں 25 ہزار ڈالر اشتہارات پر خرچ کیے جن کی ادائیگی روبل میں کی گئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.