امریکی انتخابات میں دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی ،سابق وکیل

جوکیا صدر ٹرمپ کے حکم اور ان کے مفاد کے لیے کیا، اور اس پر شدید پچھتاوا ہے،مائیک کوہن

جمعہ 18 جنوری 2019 15:10

امریکی انتخابات میں دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی ،سابق وکیل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیک کوہن نے کہا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے سلسلے میں کی گئی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی اور اس پر شدید پچھتاوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک کوہن کا کہنا تھا کہ الیکشن دھاندلی پر جیسا امریکی اخبارنے لکھا وہ میں نے صدر ٹرمپ کے حکم اور ان کے مفاد کے لیے کیا۔مائیک کوہن نے بتایا کہ مجھے ایک ایسے شخص کی اندھی تقلید کرنے پر سخت پچھتاوا ہے جو وفاداری کے قابل نہیں تھا۔امریکی اخبارنے خبر دی تھی کہ مائیکل کوہن نے آن لائن عوامی رائے کا ڈیٹا صدر ٹرمپ کے حق میں کرنے کے لیے ایک آن لائن فرم کو پیسے دیئے تھے۔