توہین عدالت کی درخواست پر ایگزیکٹو انجینئر واسا لاہور کو نوٹس جاری

جمعہ 18 جنوری 2019 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایگزیکٹو انجینئر واسا لاہور سہیل ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے ساندہ کی رہائشی ثریا سلطانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے ساندہ کے رہائشی علاقہ میں سیورج سسٹم خراب ہونے پر محکمہ کو درخواستیں دیں تاہم شنوائی نہ ہوئی،عدالت کے حکم کے باوجود علاقے کا سیوریج سسٹم درست نہیں کیا جا رہا،عدالت کے 25اکتوبر 2018ء کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جس پر عدالت نے سہیل ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔