Live Updates

ْوزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پیک کاروباری مشاورت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے خصوصی اقتصادی زونز کے جلد تعمیر کیلئے سفارشات ایک ماہ میں طلب کر لیں سی پیک منصوبوں پر کام تیز کیا جائے،سی پیک منصوبوں کی جلد تعمیر سے سماجی اور معاشی ترقی کے مواقعے پیدا ہوں گے ، عمران خان

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پیک کاروباری مشاورت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے خصوصی اقتصادی زونز کے جلد تعمیر کیلئے سفارشات ایک ماہ میں طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیز کیا جائے،سی پیک منصوبوں کی جلد تعمیر سے سماجی اور معاشی ترقی کے مواقعے پیدا ہوں گے۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیلئے اجلاس ہوا اجلاس میں صنعتی تعاون، خصوصی اقتصادی زونز، ریلوے کی مین لائن ایک، زرعی ترقی، انفراسٹرکچر ترقی، گوادر کے منصوبوں اور سماجی اور معاشی ترقی پر پاک چین تعاون پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمرا ن خان نے ہدایت کی کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تعمیر سے سماجی اور معاشی ترقی کے مواقعے پیدا ہوں گے ۔

اجلاس کے دور ان وزیراعظم نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے خصوصی اقتصادی زونز کے جلد تعمیر کیلئے سفارشات ایک ماہ میں طلب کر لیں ۔ عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنے کے چین کے کامیاب پروگرام سے پاکستان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چین کے ساتھ زرعی اور صنعتی شعبوں میں تعاون سے ان کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔اجلاس کے دور ان سی پیک کاروباری مشاورت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات