تحصیل ہسپتال چشتیاں میں گذشتہ سال 2018کے دوران پانچ لاکھ کے قریب مریضوں کو علاج معالجے کے سہولیت مہیاکی گئی،ایم ایس ہسپتال چشتیاں

جمعہ 18 جنوری 2019 16:10

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) تحصیل ہسپتال چشتیاں میں گذشتہ سال 2018کے دوران 4لاکھ 65ہزار 759مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ 2کروڑ روپئے سے زائد مالیت کی اعلی معیار ی ادویات مفت فراہم کی گئیںجبکہ محکمہ صحت حکومت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق ہسپتال میں 770بچوں کی نارمل پیدائش اور358 بچوںکی اپریش سے پیدائش ہوئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

1764مریضوں کے چھوٹے بڑے آپریشن کئے،96ہزار 762مریضوں کو معمولی فیس پر لیبارٹری ٹیسٹ،الٹرا سائونڈ،ایکسرے،ای سی جی کی سہولتیں فراہم کی گئیںجبکہ یہی سہولتیں چشتیاںمیں پرائیویٹ طور پر حاصل کی جاتیں تو عوام کو 25کروڑ روپئے ادا کرنے پڑتے ۔ایم ایس تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹر محمد انورکھرل نے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ناصرہ طارق ،سرجن ڈاکٹر احمد غوث، سینئر فزیشن ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق محمودکے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران مزید بتایا کہ تحصیل ہسپتال میں مختلف امراض کی10سپیشلسٹ ڈاکٹرز،50سینئر و جونیئرمیڈیکل آفیسرز،لیڈی ڈاکٹرز24 گھنٹے علاج معالجہ کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں 39070چھوٹے بچوںکی امراض،21882سرجری سے متعلقہ مریض، 38876 میڈیکل کیس،22434آنکھوں کے مریض، 27331کان ناک گلہ کے مریض،15111ہڈیوں سے متعلقہ مریض، 24953دانتوں کے مریض،33366زنانہ مریض، 18494ہارٹ سے متعلقہ مریض،43475آئوٹ ڈور مریض،107712ایمرجینسی مریض،12094طب یونانی و ہومیوپیتھک ،38557متفرق مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ڈائلسزیونٹ میں سالانہ 30لاکھ روپئے کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ہسپتال میں 50مریضوں کے ڈائلسز ہو رہے ہیں ہر مریض کے ہفتہ میں دو بار گردے واش کئے جاتے ہیں۔مریضوں کے مثالی علاج معالجہ کی بدولت تحصیل ہسپتال چشتیاں کو صوبہ پنجاب کے تحصیل ہسپتالوں میںپہلی پوزیشن حاصل ہے۔