کینیڈین ہائی کمشنر کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ،جہاں انہوں نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا

پاکستان او ر کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، کینیڈین ہائی کمشنر

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے جمعہ کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی اور سی ای او رچرڈ مورن نے دورے پر کینیڈین ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان او ر کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مراسم مزید مستحکم ہونگے۔وینڈی گلمور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک کینیڈین شہری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او ہے۔چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے کہا کہ آنے والے منی بجٹ سے پرامید ہیں،ہماری سفارشات پر حکومت عمل درآمد کریگی جس کا اثر آئندہ دنوں میں مارکیٹ میں نظر آئیگا۔ سلیمان مہدی نے کہا کہ ایس ای سی پی ریگولیٹری ادارہ ہے جو ہمارے ساتھ تعاون کررہا ہے۔